آئی جی اسلام آبادپولیس سید علی ناصر رضوی کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی)پولیس سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے جائزہ کے لیے جی11 میں رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔اتوار کو پولیس حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ آئی جی سید علی ناصر رضوی نے بازار میں آنے والے شہریوں کے لیے نگرانی کے طریقہ کار اور سہولت کاری کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ …

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی)پولیس سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے جائزہ کے لیے جی11 میں رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔اتوار کو پولیس حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ آئی جی سید علی ناصر رضوی نے بازار میں آنے والے شہریوں کے لیے نگرانی کے طریقہ کار اور سہولت کاری کے اقدامات کا معائنہ کیا۔

اپنے دورہ کے دوران انہوں نے افسران کو سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کو مکمل طور پر فعال رکھنے، داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی کو مزید بہتر بنانے اور خریداروں کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر پرہجوم عوامی مقامات پر عوام کی حفاظت اور سہولت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔آئی جی سید علی ناصر رضوی نے بازار میں فرائض سرانجام دینے والے افسران سے بھی بات چیت کی اور کوآرڈینیشن اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔