اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ سے کاروبار کو فروغ اور تجارتی سرگرمیاں عروج پکڑیں گی،مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مارکیٹس، شاپنگ مالز اور ریستورانوں کواوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ دینے کے فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فیصلے کو کاروباردوست اقدام قرار یا ہے ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 10 بجے کاروبار بند کرنے کی …

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مارکیٹس، شاپنگ مالز اور ریستورانوں کواوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ دینے کے فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فیصلے کو کاروباردوست اقدام قرار یا ہے ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 10 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی کے خاتمے سے کاروبار کو فروغ ملےگا اور صوبے میں تجارتی سرگرمیاں عروج پکڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مینو فیکچررز نے عید الفطر کی مناسبت سے دن رات کام کرنا ہوتا ہے اور اس فیصلے سے تاجروں کے آرڈرز بروقت تیار ہونے سے سپلائی میں بہتری آئے گی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ رمضان اقتصادی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم مہینہ ہوتا ہے جو تاجروں اور کاروباری اداروں کی سالانہ آمدنی کا بھی بڑا ذریعہ ہے۔

کاروباری اوقات میں توسیع سے نہ صرف تاجروں کو سہولت ملے گی بلکہ صارفین کے لیے سہولت میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مرکزی شاہراہوں ،کاروباری مراکز کے اطراف اور اندر سکیورٹی کو بڑھایا جائے تاکہ صارفین اطمینان کے ساتھ خریداری کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بازاروں میں خواتین کو ہراسانی سے بچانے کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں جس سے خواتین بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں گی۔