پشاور۔ 22 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اٹلی میں مقیم معروف کاروباری شخصیت ارشد محمود چیمہ نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اٹلی میں مقیم معروف کاروباری شخصیت ارشد محمود چیمہ کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 22 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اٹلی میں مقیم معروف کاروباری شخصیت ارشد محمود چیمہ نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں صنعت، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ ارشد محمود چیمہ نے اس موقع پر خیبرپختونخوا میں کاروباری امکانات میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی صوبے کی معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے صنعتی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی سرمایہ کاری سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ صوبے کی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ ملاقات میں سابق ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم فلک شیر ورک اور سینئر صحافی علی فرقان بھی موجود تھے۔








