اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یومِ اسکاوٹس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ اسکاوٹس پر نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، اسکاوٹ تحریک کردار سازی کا مؤثر ذریعہ ہے، اسکاوٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط، دیانتداری اور خدمتِ خلق کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پیغام میں اسپیکر سردار ایاز صادق …
اسکاوٹ تحریک کردار سازی کا مؤثر ذریعہ ہے، سردار ایاز صادق

مزید خبریں
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یومِ اسکاوٹس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ اسکاوٹس پر نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، اسکاوٹ تحریک کردار سازی کا مؤثر ذریعہ ہے، اسکاوٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط، دیانتداری اور خدمتِ خلق کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پیغام میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی اسکاوٹس نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کر کے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا قومی ترقی کی ضمانت ہے،اسکاوٹ تحریک نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیت اور اجتماعی ذمہ داری کا شعور بیدار کرتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا فعال کردار ناگزیر ہے،اسکاوٹنگ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسکاوٹس قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ہمیشہ صفِ اول میں نظر آتے ہیں،اسکاوٹنگ کے اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا روشن مستقبل ہیں، نوجوانوں کی مثبت تربیت اور رہنمائی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور اسکاوٹ تحریک کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔








