لاہور۔22فروری (اے پی پی):ملک کے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کو مقامی قبرستان مصطفی ٹاون لاہور میں سپرد خاک کر دیاگیا۔مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہورمیں ادا کی گئی۔نماز جنازہ جمعیت علمااسلام کے راہنما و شیخ الحدیث حضرت مولانا محب النبی نے پڑھائی۔نمازجنازہ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے گلگت و آزاد کشمیر شبیر احمد عثمانی، ڈی جی پی آئی ڈی شفقت عباس،ایم این اے سیف الملوک کھوکھر ، …
ملک کے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کو سپرد خاک کر دیا گیا

مزید خبریں
لاہور۔22فروری (اے پی پی):ملک کے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کو مقامی قبرستان مصطفی ٹاون لاہور میں سپرد خاک کر دیاگیا۔مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہورمیں ادا کی گئی۔نماز جنازہ جمعیت علمااسلام کے راہنما و شیخ الحدیث حضرت مولانا محب النبی نے پڑھائی۔نمازجنازہ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے گلگت و آزاد کشمیر شبیر احمد عثمانی، ڈی جی پی آئی ڈی شفقت عباس،ایم این اے سیف الملوک کھوکھر ، ایم پی اے شہباز کھوکھر ،جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا قاری ارشد عبید،شیخ الحدیث پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولانا حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن،مولانا مفتی محمد حسن، مولانا اویس حسن،مولانا مفتی احمد علی، مولانا سعد بن اسعد،اور مولانا حافظ مجیب الرحمن،سمیت علما و طلبا،اساتذہ کرام اور مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے راہنماوں اور نامور شخصیات،
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جمعیت علما اسلام کے مرکزی راہنما مولانا امجد خان،سابق رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی،اوریا مقبول جان،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،سنی علما کونسل لاہور کے صدر مولانا حافظ حسین احمد،میاں محمد نعمان ایم این اے،چیئر مین مرکزی رئیت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد،مولانامفتی ظہیر احمد ظہیر،مفتی شہباز عالم فاروقی،
مولانا شاہ نواز فاروقی،مولانا نصیر احمد احرار،مولانا سید فہیم الحسن تھانوی،مولانا عمران بشیر،اسامہ اجمل قاسمی،مولانا فیصل بلال حسان، مولانا صوفی عبدالرحمن،علامہ زبیر عابد،حافظ علی زبیر عابد،مولانا ابوبکر چوہدری،مولانا شاہد عمران عارفی،بلال میر،مولانا عبداللہ مدنی،مولانا مفتی انیس احمد مظاہری،پروفیسر سید محمود غزنوی،مولانا غلام مصطفی،سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مولانا امجد خان،مولانا صلاح الدین ایوبی،
مولانا سید عبدالخبیر آزاد سمیت مختلف شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے سید سلمان گیلانی کی دینی وملی بالخصوص عقیدہ ختم نبوت اور ناموس صحابہ و اہل بیت کے تحفظ کے لیے بے مثال خدمات پر ان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان مصطفی ٹاون لاہور میں سپرد خاک کر دیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے ڈی جی پی آئی ڈی شفقت عباس نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔واضح رہے کہ مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور اب نمونیا کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔








