اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیدسلمان گیلانی ایک بلند پایہ شاعر، قادرالکلام نعت خواں اور عمدہ نثر نگار تھے جنہوں نے اردو ادب اور نعتیہ شاعری کے فروغ کے لیے گراں قدر …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیدسلمان گیلانی ایک بلند پایہ شاعر، قادرالکلام نعت خواں اور عمدہ نثر نگار تھے جنہوں نے اردو ادب اور نعتیہ شاعری کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
ان کی ادبی کاوشیں اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور علمی و ادبی حلقوں میں ان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے اردو ادب ایک باصلاحیت قلم کار سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کی تخلیقات آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ کا درجہ رکھتی ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےمرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔








