پاکستان قومی کرکٹ ٹیم سپر ایٹ مرحلے کے اہم مقابلوں کے لیے کولمبو سے کینڈی پہنچ گئی

کینڈی ۔22فروری (اے پی پی):پاکستان قومی کرکٹ ٹیم سپر ایٹ مرحلے کے اہم مقابلوں کے لیے کولمبو سے کینڈی پہنچ گئی ہے۔ قومی دستے کی آمد کے بعد کھلاڑیوں نے اگلے مقابلوں کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی کل دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھرپور تربیت کریں گے۔ اس دوران بلے بازی، گیند بازی اور میدان …

کینڈی ۔22فروری (اے پی پی):پاکستان قومی کرکٹ ٹیم سپر ایٹ مرحلے کے اہم مقابلوں کے لیے کولمبو سے کینڈی پہنچ گئی ہے۔ قومی دستے کی آمد کے بعد کھلاڑیوں نے اگلے مقابلوں کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی کل دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھرپور تربیت کریں گے۔ اس دوران بلے بازی، گیند بازی اور میدان داری کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ آئندہ میچوں میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔

قومی ٹیم سپر ایٹ مرحلے کے باقی دو مقابلے کینڈی میں کھیلے گی۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گا جبکہ تیسرا میچ 28 فروری کو سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم کے مدمقابل ہوگا۔ شائقینِ کرکٹ کو امید ہے کہ قومی ٹیم شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرے گی۔ ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑی پُراعتماد ہیں اور کامیابی کے لیے پُرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔