وزیراعلی مریم نواز نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز -3 کا افتتاح کردیا

لاہور۔22فروری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز -3 کا افتتاح کردیا، وزیراعلی نے قرعہ اندازی کے ذریعے باقاعدہ آغاز کیا اور قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی- انہوں نے قرعہ اندازی میں نام آنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو فون کیا۔ ۔وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکی ہے۔ صوبائی وزیر …

لاہور۔22فروری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز -3 کا افتتاح کردیا، وزیراعلی نے قرعہ اندازی کے ذریعے باقاعدہ آغاز کیا اور قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی- انہوں نے قرعہ اندازی میں نام آنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو فون کیا۔ ۔وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکی ہے۔

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بریفنگ دی -بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تھرڈ فیز کے لئے پانچ ایکڑ زمین کے مالک 4 لاکھ 27 ہزارکاشتکاروں نے اپلائی کیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ گزشتہ 25 سالوں میں 20 ہزار ٹریکٹر دئیے گئے جبکہ دو سال میں پنجاب کے کا شتکاروں کے لئے 31ہزار ٹریکٹر دئیے جو ایک ریکارڈ ہے-پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان میں ٹریکٹرز کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو ئی ہے۔ 2024 میں پنجاب حکومت نے زرعی مشینری کے استعمال پر خصوصی توجہ دی۔

سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں،21 ہزار ٹریکٹر دئیے جاچکے ہیں۔ سی ایم ٹریکٹر سکیم کے 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزارمزید ٹریکٹر دئیے جائیں گے۔ پنجاب میں 10,000 ایکڑ اراضی پر 140 ٹریکٹر ہیں جو دیگر ممالک کے تناسب میں 50% سے بھی کم ہے۔ پنجاب کی زرعی معیشت میں ٹریکٹر سب سے اہم مشین ہے۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے سے چھوٹے اوردرمیانے کسانوں کے لیے مکمل قیمت پر ٹریکٹر خریدنا دشوار بن گیا تھا۔