اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ رمنا، سنگجانی، نون، کورال، بہارہ کہو اور پھولگراں تھانوں کی پولیس ٹیموں نے مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار …

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ رمنا، سنگجانی، نون، کورال، بہارہ کہو اور پھولگراں تھانوں کی پولیس ٹیموں نے مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس ٹیموں نے ان کے قبضے سے 737 گرام آئس، 560 گرام چرس، پانچ پستول، دو رائفلیں، ایک بندوق اور ایک کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید برآں اشتہاری مجرموں اورمفروروں کی گرفتاری کے لیے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے سات مجرموں کو گرفتار کیا۔ آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر آئی سی ٹی پولیس وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام اور قیام امن کے لیے اپنی موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، کسی بھی عناصر کو عوامی امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔