راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت فتنة الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 22 فروری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں بھارتی پراکسی فتنة الخوارج سے تعلق رکھنے والے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس …
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب کارروائی ، خودکش حملہ آور سمیت فتنة الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل ، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت فتنة الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 22 فروری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں بھارتی پراکسی فتنة الخوارج سے تعلق رکھنے والے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مختلف ہتھیاروں کے ذریعے خارجیوں کی پوری تشکیل کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش بمبار خارجی نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ بھارت کے زیرِ سرپرستی مزید 4 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔مارے گئے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرمِ عمل تھے۔علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے ’’سینیٹائزیشن آپریشن‘‘ جاری ہے۔
نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ’’ عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف یہ مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








