وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پشین میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے، بہادر سپوتوں نے …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے، بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ، بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔