اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی سربراہی میں وزارتِ داخلہ کے سرکاری وفدنے اپنا دو دوزہ دورہ انقرہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس دورہ میں وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے ترک نائب وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی جس میں ادارہ جاتی تعاون اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ وفد نے پولیس، انسدادِ دہشتگردی، امیگریشن اور …
وزیر مملکت طلال چوہدری کی سربراہی میں وزارت داخلہ کے سرکاری وفد کا دو دوزہ دورہ انقرہ کامیابی سے مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی سربراہی میں وزارتِ داخلہ کے سرکاری وفدنے اپنا دو دوزہ دورہ انقرہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس دورہ میں وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے ترک نائب وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی جس میں ادارہ جاتی تعاون اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
وفد نے پولیس، انسدادِ دہشتگردی، امیگریشن اور نارکوٹکس محکموں کا دورہ بھی کیا جس میں پیشہ ورانہ اشتراک پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر مملکت نے رمضان المبارک کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام ترک حکام تک پہنچایا۔اس دورہ میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان امن و سکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








