اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر مملکت برائے توانائی و عوامی امور عبدالرحمٰن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے عبدالرحمٰن خان کانجو اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ عبدالرحمن خان کانجو اور ان کے اہلخانہ کیلئے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر مملکت برائے توانائی و عوامی امور عبدالرحمٰن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے عبدالرحمٰن خان کانجو اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ عبدالرحمن خان کانجو اور ان کے اہلخانہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،والدہ کی شفقت سے محروم ہونا زندگی کا بڑا صدمہ ہے،دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں عبدالرحمٰن خان کانجو اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔








