اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے ایمبولینسوں پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے تین جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے حملے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کرک میں ایمبولینسوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، 3 اہلکاروں کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے ایمبولینسوں پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے تین جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے حملے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمبولینسوں جیسی طبی گاڑیوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی اور سفاکیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درندوں نے ایمبولینسوں پر حملہ کر کے ثابت کر دیا کہ ان کا کسی مذہب یا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، یہ بزدلانہ کارروائی بدترین سفاکیت کا مظاہرہ ہے۔
محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ قوم ان بہادر جوانوں کی مقروض ہے جنہوں نے ملک کی خاطر جانیں نچھاور کیں۔شہداء کے خاندان ہمارے سر کے تاج ہیں، ریاست ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین اور جدید ترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ ان کی جلد صحت یابی ممکن ہو سکے۔








