کامسیٹس نے سانسو گلوبل کے ساتھ اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):کامسیٹس نے جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کے لیے سانسو گلوبل کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔ معاہدے پر کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زکریا نفیس اور سانسو گلوبل کے چیئرمین ہارون خان نے دستخط کیے۔ تقریب میں مراکش، سومالیہ، یمن اور زمبابوے کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت الیکٹرک وہیکلز، ٹیلی ہیلتھ، …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):کامسیٹس نے جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کے لیے سانسو گلوبل کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔ معاہدے پر کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زکریا نفیس اور سانسو گلوبل کے چیئرمین ہارون خان نے دستخط کیے۔ تقریب میں مراکش، سومالیہ، یمن اور زمبابوے کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت الیکٹرک وہیکلز، ٹیلی ہیلتھ، محفوظ مواصلاتی نظام، فِن ٹیک، سائبر سکیورٹی اور دیگر جدید شعبوں میں ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ حل فراہم کرنے پر تعاون کیا جائے گا۔ اس شراکت داری کا مقصد رکن ممالک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا اور مقامی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ذکریا نفیس نے کہا کہ یہ معاہدہ کامسیٹس کے اس ہدف کی جانب اہم پیش رفت ہے جس کا مقصد عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان ٹیکنالوجی اور علم کے فرق کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون سے رکن ممالک کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے اور خود انحصاری کے حصول میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانسو گلوبل کی مہارت اور مصنوعات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رکن ممالک میں جدت، تحقیق اور پائیدار ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جو معاشی استحکام اور تکنیکی خود کفالت کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔