وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی امپیکٹ رپورٹ کل منگل کو باقاعدہ جاری کی جائے گی

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی امپیکٹ رپورٹ کل منگل کو باقاعدہ جاری کی جائے گی۔پیر کووزیراعظم آفس یوتھ افیئرز ونگ سے جاری بیان میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے نئی ڈیجیٹل اور مالی سہولت کا اعلان کیا جائے گا،نوجوانوں کے لیے صرف روزگار نہیں بلکہ باوقار اور پائیدار روزگار کی فراہمی …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی امپیکٹ رپورٹ کل منگل کو باقاعدہ جاری کی جائے گی۔پیر کووزیراعظم آفس یوتھ افیئرز ونگ سے جاری بیان میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے نئی ڈیجیٹل اور مالی سہولت کا اعلان کیا جائے گا،نوجوانوں کے لیے صرف روزگار نہیں بلکہ باوقار اور پائیدار روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےنوجوانوں کو کاروبار، روزگار اور ڈیجیٹل معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ایک اور مؤثر موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت فن ٹیک ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔رانامشہوداحمدخاں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم نےنوجوانوں کی زندگیاں بد ل دی ہیں۔