روئی کے بھاو میں مندی کا تسلسل برقرار

کراچی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) گذشتہ ہفتے روئی کے بھاو میں مندی کا تسلسل برقرار رہا اور روئی کے بھاو میں فی من 100 تا 150 روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ دوسری جانب کپاس کی فصل پر وائرس کے حملے کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے جس کے باعث قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران …

کراچی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) گذشتہ ہفتے روئی کے بھاو میں مندی کا تسلسل برقرار رہا اور روئی کے بھاو میں فی من 100 تا 150 روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ دوسری جانب کپاس کی فصل پر وائرس کے حملے کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے جس کے باعث قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاو میں مندی کا عنصر غالب رہا۔ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے محتاط خریداری کی جبکہ جنرز کی جانب سے روئی کی فروخت میں اضافہ رہا گو کہ کئی جنرز نے ضروت سے زائد فروخت کو بھی ترجیح دی حالانکہ پھٹی کی رسد نسبتا کم رہی اور بھاو بھی مستحکم رہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6000 روپے کے بھاو پر بند کیا۔

Leave a Reply