اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ اور سفاک حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔ منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ک اس حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں …
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ اور سفاک حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔
منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ک اس حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی دین یا نظریہ نہیں ہوتا۔ معصوم جانوں کا خون بہانے والے یہ درندے قانون اور ریاست کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت عطا کرے، اور ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے مکمل نجات دے۔








