دوحہ۔24فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کی جانب سے دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور دیگر اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہید ڈی ایس پی اور دیگر شہداء کے …
وزیراعظم شہباز شریف کی کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کی جانب سے دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت، جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اور دیگر اہلکاروں کو خراج عقیدت

مزید خبریں
دوحہ۔24فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کی جانب سے دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور دیگر اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہید ڈی ایس پی اور دیگر شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں نے وطن کے لیے عظیم قربانی دی۔ وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔








