اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولاموف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) میں ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ترکمانستان کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ماہِ رمضان کی بابرکت آمد کے موقع پر دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے لئے امن، برکت اور …
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولاموف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) میں ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ترکمانستان کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ماہِ رمضان کی بابرکت آمد کے موقع پر دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے لئے امن، برکت اور خوشحالی کی دعا کی۔
ترکمانستان کے سفیر نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان موجود گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ رشتے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے مابین علاقائی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
فریقین نے توانائی کے مضبوط بنیادی ڈھانچے اور سرحد پار منصوبوں کی تزویراتی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جو علاقائی معاشی انضمام، توانائی کے تحفظ، متعلقہ معلومات کے تبادلے اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھانے اور وسیع تر علاقائی انضمام کے فروغ کے لئے قریبی رابطہ اور مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ پاکستان، ترکمانستان اور پورے خطے کو باہمی فوائد حاصل ہو سکیں۔








