آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں …

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 07،سکردو منفی03، استور منفی02، گوپس 00، بگروٹ اورکالام میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔