کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو کے 500000 میٹرک ٹن گندم مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منگل کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمداورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے پاسکو کے پاس موجود 500,000 میٹرک ٹن …

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو کے 500000 میٹرک ٹن گندم مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منگل کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمداورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے پاسکو کے پاس موجود 500,000 میٹرک ٹن گندم کے ذخیرے کو مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی تجویز کاجائزہ لیاگیا۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ پہلے منظور شدہ ریزرو قیمتوں پر گندم فروخت کرنے کی سابقہ کوشش موصول ہونے والی کم بولیوں کے باعث حتمی شکل اختیار نہ کر سکی، موجودہ ذخائر کی صورتحال اور ان پر اٹھانے و ذخیرہ رکھنے کی لاگت کے پیش نظر ای سی سی نے 500000 میٹرک ٹن گندم کو فرسٹ ان فرسٹ آئوٹ کی بنیاد پر مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دے دی جس کے تحت مقامی گندم کی نظرِ ثانی شدہ ریزرو قیمت 4150 روپے فی 40 کلوگرام اور درآمدی گندم کی 3800 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی گئی۔

اجلاس میں تحلیل شدہ پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پاک پی ڈبلیو ڈی) کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لیے 536 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ منظور شدہ رقم متعلقہ قانونی اور آئینی تقاضوں کے مطابق مخصوص جاری منصوبوں کے لیے حکومت پنجاب اور حکومت خیبر پختونخوا کو منتقل کی جائے گی۔ اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سینیر جیکو پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ طے پانے والے معاہد ہ تصفیہ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا خلاصہ بھی پیش کیا گیا جو پٹرولیم لیوی کی ادائیگی میں تاخیر کے حوالے سے ای سی سی کی سابقہ ہدایات کی تعمیل میں جمع کرایا گیا تھا تاہم اسے اس مشاہدے کے ساتھ واپس کر دیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں اس پر مزید جامع بریفنگ پیش کی جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پروزیرملک ،وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویرحسین ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصراحمدشیخ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوارہارون اخترخان اور متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔