اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے کلیہ اصول الدین کے شعبہ حدیث و علومِ حدیث نے طلبہ میں سنتِ نبویؐ سے وابستگی مضبوط بنانے اور اسلامی متون کے ساتھ منظم علمی تعلق کو فروغ دینے کے لئے’’متونِ سنت حفظ مقابلہ‘‘کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ مقابلہ ادارے کے اس وسیع تر وژن …
اسلامی یونیورسٹی کے کلیہ اصول الدین کے شعبہ حدیث و علومِ حدیث کا ’’متونِ سنت حفظ مقابلہ‘‘کے انعقاد کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے کلیہ اصول الدین کے شعبہ حدیث و علومِ حدیث نے طلبہ میں سنتِ نبویؐ سے وابستگی مضبوط بنانے اور اسلامی متون کے ساتھ منظم علمی تعلق کو فروغ دینے کے لئے’’متونِ سنت حفظ مقابلہ‘‘کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ مقابلہ ادارے کے اس وسیع تر وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری اور اسلامی علوم کے فروغ کو مستحکم کرنا ہے۔ انتظامیہ نے کہاکہ اس اقدام سے طلبہ میں مستند مصادرِ علم کے ساتھ بامقصد وابستگی اور مثبت علمی مسابقت کو فروغ ملے گا۔ مقابلہ کلیہ اصول الدین، کلیہ شریعہ و قانون اور کلیہ عربی کے طلبہ و طالبات کے لئے کھلا ہے۔
شرکاء کو امام نوویؒ کی معروف مجموعہ احادیث الاربعون النوویہ مکمل طور پر بمع تکملہ ابنِ رجبؒ (کل 50 احادیث) حفظ کرنا ہوں گی جبکہ عقیدہ کے موضوع پر منظوم متن المنظومۃ البیضاء فی عقیدۃ السلف ونجاۃ الخلف بھی نصاب کا حصہ ہوگا۔منتظمین کے مطابق قرأت اور جانچ کا مرحلہ نامزد علمی کمیٹی کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو نقد انعامات اور باقاعدہ اسناد دی جائیں گی۔ رجسٹریشن جامعہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری پوسٹر پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن کی جا سکتی ہے۔ مقررہ کتب اور صوتی مواد جامعہ کے فراہم کردہ ڈیجیٹل ربط پر دستیاب ہیں۔








