وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے زیراہتمام سالانہ فلیگ شپ دو روزہ پروگرام پاکستان گورننس فورم 2026 کا انعقاد آج (بدھ ، 25 فروری) سے ہوگا

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اپنے سالانہ فلیگ شپ دو روزہ پروگرام پاکستان گورننس فورم 2026 کا انعقاد کل (بدھ ، 25 فروری) سے کر رہی ہے۔ “Reimagining Governance for URAAN Pakistan” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والا یہ فورم وزارت کا سال کا سب سے بڑا اور اہم گورننس ڈائیلاگ ہے۔فورم میں 100 سے زائد ممتاز مقررین شرکت کریں گے جن میں …

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اپنے سالانہ فلیگ شپ دو روزہ پروگرام پاکستان گورننس فورم 2026 کا انعقاد کل (بدھ ، 25 فروری) سے کر رہی ہے۔ “Reimagining Governance for URAAN Pakistan” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والا یہ فورم وزارت کا سال کا سب سے بڑا اور اہم گورننس ڈائیلاگ ہے۔فورم میں 100 سے زائد ممتاز مقررین شرکت کریں گے جن میں وفاقی و صوبائی قائدین، ارکان پارلیمنٹ، اعلیٰ سرکاری افسران، پالیسی ماہرین، ترقیاتی شراکت دار، ماہرین تعلیم، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شامل ہیں جبکہ 500 سے زائد شرکا بھی مباحثوں میں حصہ لیں گے۔ فورم میں پاکستان کے گورننس اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف افتتاح کریں گے جبکہ یوسف رضا گیلانی (چیئرمین سینیٹ) اور اسحاق ڈار (وزیر خارجہ) بھی شریک ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال پہلے روز افتتاحی اور اختتامی کلمات ادا کریں گے۔فورم کو اڑان پاکستان کے فائیو-ایز ایکویٹی، ایکسپورٹس، انرجی، انوائرمنٹ اور ای-پاکستان کے گرد منظم کیا گیا ہے۔ اس دوران 25 خصوصی سیشنز منعقد ہوں گے جن کا مقصد عملی اصلاحات کو فروغ دینا اور اہم شعبوں میں تبدیلی لانا ہے جن میں سول سروس اصلاحات، توانائی کی تجدید، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، آئی سی ٹی گورننس، آبادی کی منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی کارکردگی شامل ہیں۔نمایاں شرکا میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان یار محمد اور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سمیت متعدد وفاقی وزراء، اعلیٰ حکام اور ماہرین شامل ہیں۔بین الاقوامی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندگان بھی فورم میں شرکت کریں گے۔

پاکستان گورننس فورم 2026 کا مقصد خیالات کو عملی اقدامات میں بدلنا اور جامع مکالمے اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے پاکستان میں گورننس کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔