سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوہاٹ میں پولیس موبائل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوہاٹ میں پولیس موبائل پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے ڈی ایس پی لاچی اور دیگر پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے شہید ڈی ایس پی لاچی، …

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوہاٹ میں پولیس موبائل پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے ڈی ایس پی لاچی اور دیگر پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے شہید ڈی ایس پی لاچی، انسپکٹر انارگل خان، گن مین، ریڈر اور ڈرائیور کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پولیس وین پر حملہ بزدلانہ اور قابلِ مذمت فعل ہے،دہشت گرد عناصر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی لاچی سمیت 5 اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی ، قوم پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قوم کا دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم برقرار رہے گا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔