قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس،کھیلوں اور سیاحت کے لئے 23 ارب 77 کروڑ روپے کے منصوبے پیش

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں ملک بھر میں کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے لئے 23 ارب 77 کروڑ روپے مالیت کے 34 بڑے منصوبے پیش کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں جہاں پاکستان میں 'ای اسپورٹس' کے باقاعدہ آغاز اور بین الاقوامی کامیابیوں کو سراہا گیا وہیں فروری 2026 کے دورہ آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کو درپیش …

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں ملک بھر میں کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے لئے 23 ارب 77 کروڑ روپے مالیت کے 34 بڑے منصوبے پیش کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں جہاں پاکستان میں ‘ای اسپورٹس’ کے باقاعدہ آغاز اور بین الاقوامی کامیابیوں کو سراہا گیا وہیں فروری 2026 کے دورہ آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کو درپیش مشکلات اور انتظامی نااہلی پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا گیا۔خواجہ اظہار الحسن کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ مالیاتی سال کے لئے 13 ارب روپے سے زائد کے فنڈز درکار ہیں۔

سیکرٹری آئی پی سی نے آگاہ کیا کہ ملک میں پہلی بار سائیکلنگ کو بطور کھیل متعارف کرایا گیا ہے اور سکولوں میں ای سپورٹس کے کوچز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی گزشتہ 5 سالہ کارکردگی اور فنڈز کے آڈٹ اعتراضات کی جانچ پڑتال کے لئے ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کی سربراہی میں ایک طاقتور ذیلی کمیٹی (Sub-Committee) بھی تشکیل دے دی ہے۔

اجلاس میں وزارتِ منصوبہ بندی نے بتایا کہ سیاحت کی بہتری کے لئے 700 گائیڈز کی تربیت مکمل کی جا رہی ہے جن کا ڈیٹا آن لائن دستیاب ہوگا۔ اجلاس میں انجم عقیل خان، سیدہ شہلا رضا اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔