مغربی نصف کرے میں بالادستی قائم کرنے کے خواہاں ہیں ، امریکی صدر

واشنگٹن ۔25فروری (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا مغربی نصف کرے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کا خواہاں ہے اور خطے میں اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔ تا س کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے سالانہ خطاب کے اقتباسات کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اپنی سلامتی اور مغربی …

واشنگٹن ۔25فروری (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا مغربی نصف کرے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کا خواہاں ہے اور خطے میں اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔

تا س کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے سالانہ خطاب کے اقتباسات کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اپنی سلامتی اور مغربی نصف کرے میں برتری کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہا ہے تاکہ اپنے قومی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور ملک کو تشدد، منشیات، دہشت گردی اور غیر ملکی مداخلت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کئی برسوں سے خطے کے وسیع علاقے، بشمول میکسیکو کے بڑے حصے، قاتل منشیات کارٹیلز کے کنٹرول میں رہے ہیں، جو علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔امریکی صدر اپنا سالانہ خطاب ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے کر رہے تھے۔