اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و دفاعی تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔ ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق حالیہ دفاعی معاہدے کے بعد دونوں برادر ممالک اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک نئے سٹریٹجک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن …
پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی و دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و دفاعی تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔ ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق حالیہ دفاعی معاہدے کے بعد دونوں برادر ممالک اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک نئے سٹریٹجک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے، جو باہمی اعتماد اور شراکت داری کا مظہر ہے۔
سعودی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک ایک اور اہم سٹریٹجک منصوبے کی تیاری کر رہے ہیں، جو پاکستان اور سعودی عرب کی معیشت کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے ایک جامع فریم ورک کے آغاز پر بھی اتفاق ہو چکا ہے جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانا ہے۔اس فریم ورک کے تحت توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور خوراک کی سلامتی جیسے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شامل ہوں گے۔
علاوہ ازیں دونوں ممالک نے بجلی کے بین الاقوامی کنکشن منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں۔گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو چکے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 2.8 ارب ڈالر ہے۔حکام کے مطابق پاکستان میں دفاعی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جو سرمایہ کاری کے عمل کو تیز اور موثر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔








