پاکستان فرنیچر کونسل کا 25 رکنی وفد اکتوبر میں ترکی کا دورہ کریگا

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل کا 25 رکنی وفد اکتوبر میں ترکی کا دورہ کریگا۔پاکستان فرنیچر کونسل کے صدر میاں کاشف اشفاق کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پاکستان فرنیچرکونسل کا 25 رکنی وفد ترکی کا دورہ کریگا۔اس دورے کے دوران پاکستانی وفد کے اراکین تجارت اورسرمایہ کاری کے نئے امکانات کا جائزہ لیں گے۔وفد کے اراکین 17اکتوبر کو موڈیف نمائشی مرکز میں فرنیچرمصنوعات …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل کا 25 رکنی وفد اکتوبر میں ترکی کا دورہ کریگا۔پاکستان فرنیچر کونسل کے صدر میاں کاشف اشفاق کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پاکستان فرنیچرکونسل کا 25 رکنی وفد ترکی کا دورہ کریگا۔اس دورے کے دوران پاکستانی وفد کے اراکین تجارت اورسرمایہ کاری کے نئے امکانات کا جائزہ لیں گے۔وفد کے اراکین 17اکتوبر کو موڈیف نمائشی مرکز میں فرنیچرمصنوعات کی نمائش بھی دیکھیں گے۔موڈیف فئیر میں روایتی اورجدید فرنیچرمصنوعات کی نمائش کی جائیگی،اس موقع پر پاکستانی وفد کے اراکین ترکی میں فرنیچر کی صنعت سے وابستہ تاجروں، صنعت کاروں اورماہرین سے رابطے کریں گے اور اس شعبے میں موجود امکانات اوراستعداد میں اضافے کا جائزہ لیں گے۔

Leave a Reply