اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء میر چنگیز خان جمالی نے ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بین الصوبائی ہم آہنگی اور خصوصاً بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے پاکستان پیپلز …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء میر چنگیز خان جمالی نے ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بین الصوبائی ہم آہنگی اور خصوصاً بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں بلوچستان کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو حقوق کی فراہمی، این ایف سی ایوارڈ میں حصہ، اور صوبائی خودمختاری کے حوالے سے اہم پیش رفت پیپلز پارٹی کے دور میں ممکن ہوئی۔
اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے کردار کو بھی سراہا گیا اور کہا گیا کہ ان کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور مفاہمتی سیاست کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محب وطن عوام فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ریاست پاکستان کے بیانیہ اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔








