اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ،بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند اضلااع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔محکمہ …
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ،پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ،بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند اضلااع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے
۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہاتاہم خیبر پختو نخوا میں چندمقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔صبح کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی۔سب سے زیادہ بارش سیدو شریف 02 جبکہ دیر (زیریں ) میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت استور منفی ایک، سکردو صفر اور بگروٹ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








