ملین پاؤنڈمیں سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں منظور

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اورجسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 190 ملین پاؤنڈمیں سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں اور سزامعطلی کی درخواستیں 11 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔جمعرات کو سماعت کے دوران وکلاء بیرسٹرسلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چوہدری، سردار مصروف خان …

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اورجسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 190 ملین پاؤنڈمیں سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں اور سزامعطلی کی درخواستیں 11 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔جمعرات کو سماعت کے دوران وکلاء بیرسٹرسلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چوہدری، سردار مصروف خان اور دیگرعدالت پیش ہوئےجبکہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں،فلک نازچترالی،شاندانہ گلزار اور دیگر بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔

سماعت شروع ہونے پر وکلاء کی کثیر تعداد روسٹرم پر آگئی۔چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیاہے، کیا آپ عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں،چیف جسٹس نے وکلاء کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کردی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو میڈیکل گرئوانڈ پر جیل سے باہر لایا گیا،علاج کیلئے ہسپتال لایاگیا،اپیل پر سماعت نہیں مانگ رہا،ایک سال سے سزا معطلی کی درخواست زیر التوا ہیں،پانچ بار متفرق درخواستیں دائر کرچکے۔

عدالت نے استفسار کیاکہ کیلنڈر ہے آپ کے پاس ؟،اس موقع پر عدالتی عملے نےکیلنڈر عدالت کو پیش کیا۔عدالت نے بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سننے کی استدعا منظور کرلیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پہلے سے فائل جلد سماعت کی درخواستیں غیر مؤثر ہوچکی ہیں۔عدالت نے بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں 11 مارچ مقرر کرنے کا حکم دےدیا۔