اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):افغان طالبان حکومت کی پاک۔افغان سرحد پر بلا اشتعال کارروائی کا پاکستان کی جانب سے فوری اور موثر جواب دے دیا گیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق افغان طالبان نے سنگین خوش فہمی کا شکار ہوتے ہوئے خیبر پختونخوا میں پاکستان افغانستان سرحد پر متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ …
افغان طالبان حکومت کی سرحد پر بلا اشتعال کارروائی کا فوری اور موثر جواب دیا گیا، وزارت اطلاعات

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):افغان طالبان حکومت کی پاک۔افغان سرحد پر بلا اشتعال کارروائی کا پاکستان کی جانب سے فوری اور موثر جواب دے دیا گیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق افغان طالبان نے سنگین خوش فہمی کا شکار ہوتے ہوئے خیبر پختونخوا میں پاکستان افغانستان سرحد پر متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی حماقت کی جس کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور موثر جواب دیا جا رہا ہے۔
چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں طالبان حکومت کی افواج کو دھول چٹاتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ ابتدائی رپورٹوں میں افغانستان کے بھاری جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے اور انکی متعدد چوکیاں اور سازوسامان و آلات تباہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔








