اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کارروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور دیا جاتا رہے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا و بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے …
افغان طالبان رجیم کی پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور و موثر جواب دیا جا رہا ہے اور دیا جاتا رہے گا، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے، عطاء اللہ تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کارروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور دیا جاتا رہے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا و بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، خوش فہمیوں پر مبنی ایسی تمام افواہیں خفت مٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عملی میدان میں شکست فاش کے بعد افغان طالبان رجیم جھوٹ اور پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہے۔
افغان طالبان رجیم کو ہر گز جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ پاکستان کی پیشہ ورانہ افواج حملہ آوروں کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں، اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 36 کارندے جہنم واصل ہو چکے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے جبکہ تین جوان زخمی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ دنوں خطے بالخصوص پاکستان میں معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کے دفاع میں پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ نے افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی پشت پناہی کو پوری دنیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر سے بے نقاب کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو ماضی کی پسپائیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے۔








