پاکستان نے حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں مگر طالبان ہندوستان کی پراکسی بن گئے ،وزیر دفاع

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، اب ہماری تمھاری کھلی جنگ، پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہوئی، ہم ہمسائے ہیں اور آپ کی اوقات جانتے ہیں۔جمعہ کہ علی الصبح اپنے ٹویٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ نیٹو کی افواج کے انخلاء کے بعد یہ توقع کی جاتی تھی …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، اب ہماری تمھاری کھلی جنگ، پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہوئی، ہم ہمسائے ہیں اور آپ کی اوقات جانتے ہیں۔جمعہ کہ علی الصبح اپنے ٹویٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ نیٹو کی افواج کے انخلاء کے بعد یہ توقع کی جاتی تھی کہ افغانستان میں امن ہو گا اور طالبان افغانُ عوام کے مفادات اور علاقہ میں امن کے قیام پر توجہ دیں گےمگر طالبان نے افغانستان کو ہندوستان کی کالونی بنا دیا۔

ساری دنیا کے دہشت گردوں کو افغانستان میں اکٹھا کر لیا اور دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے اپنے عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا ، خواتین کو جو حقوق اسلام دیتا ہے وہ بھی چھین لیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے براہ راست اور دوست ممالک کے ذریعہ حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں، بھر پور سفارت کاری کی مگر طالبان ہندوستان کی پراکسی بن گئے آج جب پاکستانُ کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو الحمداللہ ہماری افواج اس وقت فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کا کردار مثبت رہا ہے۔ 50لاکھ افغانیوں کی 50سال تک مہمان نوازی کی۔ آج بھی ہماری سر زمین پر لاکھوں کی تعداد میں افغان روزی کما رہے ہیں۔