اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):آپریشن ’’غضب للحق ‘‘کے دوران افغان طالبان رجیم کے 72 کارندے ہلاک اور 120 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق آپریشن’’ غضب للحق‘‘ کے دوران جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات دو بجے تک افغان طالبان رجیم کے 72 کارندے ہلاک، 120 سے زائد زخمی، 16 …
آپریشن غضب للحق،افغان طالبان رجیم کے 72 کارندے ہلاک، 120 زخمی، 16 پوسٹیں تباہ، 7 پر قبضہ کر لیا گیا، عطاء اللہ تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):آپریشن ’’غضب للحق ‘‘کے دوران افغان طالبان رجیم کے 72 کارندے ہلاک اور 120 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق آپریشن’’ غضب للحق‘‘ کے دوران جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات دو بجے تک افغان طالبان رجیم کے 72 کارندے ہلاک، 120 سے زائد زخمی، 16 پوسٹیں تباہ اور 7 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا۔
اس کے علاوہ افغان طالبان رجیم کا ایک ایمونیشن ڈپو، بٹالین ہیڈ کوارٹر، سیکٹر ہیڈ کوارٹر اور 36 سےزیادہ ٹینک، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیئے گئے۔ مزید جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔








