اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر …
مادر وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کا عزم ہے کہ کسی بھی صورت ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ تربیت اور موثر دفاعی حکمت عملی سے لیس ہیں اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا تاہم ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور افواجِ پاکستان ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلے کریں گی، پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








