اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے حالیہ علاقائی پیش رفت بشمول پاکستان افغانستان سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے انہیں بلا اشتعال افغان جارحیت پر پاکستان کے ٹھوس ردعمل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی …
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستان افغانستان سرحد کی صورتحال پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے حالیہ علاقائی پیش رفت بشمول پاکستان افغانستان سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے انہیں بلا اشتعال افغان جارحیت پر پاکستان کے ٹھوس ردعمل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت کامیاب اور ٹارگٹڈ آپریشنز کیے ہیں۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کی اہمیت کا اعادہ کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








