‘وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کایوم عاشور پر بیان

اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر(اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ امام عالی مقام اور ان کے ساتھی حق وصداقت اور اصولوں کی فتح کی علامت ہیں، حسین رضی اللہ عنہ کا درس ہے کہ ظلم، جبر اور تکبر کے سامنے جھکنے سے گردن کٹانا بہتر ہے۔ اتوار کویوم عاشور پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سچائی مٹانے والے مٹ گئے مگر امام …

اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر(اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ امام عالی مقام اور ان کے ساتھی حق وصداقت اور اصولوں کی فتح کی علامت ہیں، حسین رضی اللہ عنہ کا درس ہے کہ ظلم، جبر اور تکبر کے سامنے جھکنے سے گردن کٹانا بہتر ہے۔ اتوار کویوم عاشور پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سچائی مٹانے والے مٹ گئے مگر امام حسین رضی اللہ عنہ ان کی آل پاک اور ان کے ساتھی آج بھی زندہ وجاوید ہیں، کربلا گواہ ہے کہ سچائی اور اصول جبر کی بنیاد پر نہیں مٹائے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین کی لازوال قربانی اسلام اور مسلمانوں کی عظیم میراث ہے اورفکر وعمل حسین کی روشنی میں اتحاد، اتفاق اور دانائی سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہوگا۔

Leave a Reply