اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب عدالتوں کے دروازے میڈیا ،وکلاءاور مدعا علیہان کے لئے بند ہو جائیں تو اسے بند کمرہ عدالت کہا جائے گا جس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔ان خیالات اظہار انہوں نے پیر کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں …
وفاقی وزیر سعد رفیق کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب عدالتوں کے دروازے میڈیا ،وکلاءاور مدعا علیہان کے لئے بند ہو جائیں تو اسے بند کمرہ عدالت کہا جائے گا جس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔ان خیالات اظہار انہوں نے پیر کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب پارٹی قیادت عدالت میں آتی ہے تو پارٹی کارکن بھی آتے ہیں نواز شریف پاکستان کے سب سے بڑے سیاست دان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیںشکایات اورتحفظات ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، اس کے باوجود ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ۔








