اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد کمر کی بیماری کا بہانہ بناکر بیرون ملک بھاگ جانے والے بھی عدالت میں پیش ہوں۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی سماعت کے دوران فرد جرم نہیں …
وزیر مملکت بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد کمر کی بیماری کا بہانہ بناکر بیرون ملک بھاگ جانے والے بھی عدالت میں پیش ہوں۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی سماعت کے دوران فرد جرم نہیں لگائی گئی اور آئندہ پیر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر وطن واپس آنے کےلئے تیار ہیں اورعدالت کو یہ اطلاع دے دی گئی ہے کہ وہ والدہ کی بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آنے کو تیار ہیں اورعدالتوں کا سامنا کریں گے








