محمد نوازشریف مسلم لیگ (ن) کا بنیادی ستون ہیں، وہ پارٹی کی سربراہی جاری رکھیں گے، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمدنوازشریف مسلم لیگ(ن) کا بنیادی ستون ہیں او وہ مسلم لیگ (ن) کی سربراہی جاری رکھیں گے، جن سازشی عناصرنے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کو ڈی ریل کرنے کے لیے نوازشریف کے خلاف سازشیں کر کے اُن کو سیاست سے دور کرنے کی کوشش کی ہے …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمدنوازشریف مسلم لیگ(ن) کا بنیادی ستون ہیں او وہ مسلم لیگ (ن) کی سربراہی جاری رکھیں گے، جن سازشی عناصرنے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کو ڈی ریل کرنے کے لیے نوازشریف کے خلاف سازشیں کر کے اُن کو سیاست سے دور کرنے کی کوشش کی ہے اُن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے اور اس سے ایک جانبدار احتساب کی بوآ رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد کے حالات اس امر کی وضاحت کرتے ہیں کہ محمدنواز شریف کے خلاف ایک جانبدارانہ احتساب کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور اس کا ثبوت متعدد موقعوں پر جے آئی ٹی کے طرز عمل سے بھی واضح ہوا۔

Leave a Reply