وزیر اعلی کی امریکی قونصلیٹ واقعے کی تحقیقات کی ہدایت، خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس

کراچی۔ 01 مارچ (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ کے عوام ایران اور سوگواروں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ امریکی قونصلیٹ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے …

کراچی۔ 01 مارچ (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ کے عوام ایران اور سوگواروں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ امریکی قونصلیٹ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک کو جنگ جیسی صورتحال کا سامنا ہے، امن و امان کو سبوتاژ کرنا نامناسب ہے۔

انہوں نے علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ شبیر میسمی اور دیگر سمیت مذہبی رہنمائوں سے رابطہ کیا اور علماء پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی جذبات کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے۔ علامہ شہنشاہ نقوی اور دیگر نے نمائش میں اجتماع (مجلس) کے انعقاد کے بارے میں بات کی۔

وزیراعلی نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ اجتماع کے لیے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے تمام علمائے کرام اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عوام کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے امریکی قونصلیٹ کے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

اعلی نے کہا کہ حکومت کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ وزیراعلی نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

مزید خبریں