آج کا دن ایران کے لئے، پاکستان کے لئے اور پوری امت مسلمہ کے لئے سوگوار دن ہے،وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلویز بلال اظہر کیانی

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلویز بلال اظہر کیانی نے ‏کہا ہے کہ آج کا دن ایران کے لئے، پاکستان کے لئے اور پوری امت مسلمہ کے لئے سوگوار دن ہے،آیت اللہ علی خامنائی کی شہادت پر ہر پاکستانی کو دلی رنج ہے۔ اتوار کواپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے،پاکستان نے …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلویز بلال اظہر کیانی نے ‏کہا ہے کہ آج کا دن ایران کے لئے، پاکستان کے لئے اور پوری امت مسلمہ کے لئے سوگوار دن ہے،آیت اللہ علی خامنائی کی شہادت پر ہر پاکستانی کو دلی رنج ہے۔

اتوار کواپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے،پاکستان نے اقوام متحدہ میں دوٹوک الفاظ میں ایران پر حملوں کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنائی کی شہادت پر ہم سب کے جذبات ایک جیسے ہیں،

اتنی گزارش ہے کہ جو بھی ہمارے بہن بھائی بزرگ احتجاج کی صورت اپنے جذبات کا اظہار کر رہے وہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور احتجاج کو اپنے ملک میں نقصان کا سبب نہ بننے دیں۔