پاکستان اپنے مذہبی اور ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے، ہندو برادری اس سال ہولی کا تہوار سادگی اور احتیاط کے ساتھ منائیں، صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہندو برادری پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی مغربی سرحد پر جاری صورتحال اور وسیع تر علاقائی کشیدگی کے پیشِ نظر اس سال ہولی کا تہوار سادگی اور احتیاط کے ساتھ منائیں،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے مذہبی اور ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے، تاہم موجودہ حالات اعتدال اور غور و فکر کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوں …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہندو برادری پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی مغربی سرحد پر جاری صورتحال اور وسیع تر علاقائی کشیدگی کے پیشِ نظر اس سال ہولی کا تہوار سادگی اور احتیاط کے ساتھ منائیں،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے مذہبی اور ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے، تاہم موجودہ حالات اعتدال اور غور و فکر کا تقاضا کرتے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ سکیورٹی ماحول اور قومی یکجہتی کی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوامی تقریبات اور بڑے اجتماعات کو محدود رکھا جائے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ہندو برادری کو ہولی کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار امن، باہمی افہام و تفہیم اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

مزید خبریں