اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نےایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت نہ صرف ایران …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نےایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے خاندان کے افراد اور ان کے سرکاری عملے کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے سرکاری عملے اور ایران کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام ایران کی قیادت و عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ جنگ دنیا کو مزید عدم استحکام، کشیدگی اور ایک وسیع تر تصادم کی طرف دھکیل سکتی ہے، خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے عالمی برادری کو مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللّٰہ تعالیٰ سے آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای مرحوم اور تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔








