مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کل پیر کو سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کل پیر کو سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔اتوار کو ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کی موجودہ صورتحال حال کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کل پیر کو سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔اتوار کو ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کی موجودہ صورتحال حال کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پرپارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا،مشترکہ اجلاس کے موقع پر مہمانوں کی انٹری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہو گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے معزز اراکین پارلیمنٹ سے مشترکہ اجلاس کے موقع پر اپنے ساتھ کوئی بھی مہمان نہ لانے کی درخواست کی گی ہے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کوریج کے لیے صرف اُن صحافی حضرات کی انٹری ہو گی جن کے پاس قومی اسمبلی اور سینٹ کا 2026 کا نیا کارآمد پریس گیلری کارڈ موجود ہو گا،

ہر چینل سے صرف ایک کیمرہ مین کو کوریج کی اجازت ہو گی جس کے کوائف متعلقہ ادارے نے ارسال کیے ہونگے،کیمرہ مین حضرات اپنی مخصوص الاٹ کردہ جگہ سے کوریج کر سکیں گے اور غیر متعلقہ جگہوں پر کسی بھی چینل کے کیمرہ کو کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔ترجمان کے مطابق مشترکہ اجلاس کے موقع پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے یہ اقدامات سکیورٹی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر اُٹھائے گے ہیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر میڈیا کے نمائندوں سے تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔

مزید خبریں