اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے الوداعی ملاقات کی جس میں خطہ کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے چین کے سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران خدمات اور دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کے …
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے الوداعی ملاقات کی جس میں خطہ کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے چین کے سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران خدمات اور دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے چینی سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کے مابین رابطوں سے تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی طرف سے چین کے ساتھ دوستی اور محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین برسوں سے استوار اس رشتے اور تعلق کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تعلقات کے سنہری دور میں داخل ہو چکے ہیں، دونوں اطراف نے اتفاق کیا کہ سی پیک دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، یہ ایک خواب تھا جو اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے مزید وسیع مواقع موجود ہیں۔








