گورنر خیبرپختونخوا کی ہندو برادری کوہولی کے تہوار پر مبارکباد

پشاور۔ 02 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہولی رنگوں، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا تہوار ہے ۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ان کی مذہبی آزادی اور سماجی تحفظ ریاست کی ذمہ داری …

پشاور۔ 02 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہولی رنگوں، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا تہوار ہے ۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ان کی مذہبی آزادی اور سماجی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔گورنر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے نہ صرف قانون سازی کے ذریعے اقلیتوں کے حقوق کو مضبوط بنایا بلکہ ایوانِ بالا میں ہندو برادری کو نمائندگی دیتے ہوئے سینیٹ کی ایک نشست بھی تھر کی پسماندہ ہندو کمیونٹی کی خاتون کرشنا کماری کوہلی کے سپرد کی، جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ اقلیتیں پاکستان کے مساوی شہری ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قائدینِ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہم آہنگی، برداشت اور جمہوری اقدار کے فروغ کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے، اور یہی سوچ ایک پرامن اور مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔انہوں نے دعا کی کہ ہولی کا تہوار ملک میں خوشیوں، امن، استحکام اور بھائی چارے کا پیغام عام کرے اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔یہ تہوار4 مارچ منگل کو منایا جا رہا ہے۔

 

مزید خبریں