نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کی لٹریری سوسائٹی کی جانب سے تقریب ،قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت اور لازوال قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کی لٹریری سوسائٹی نے جناح فورم کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا،جس میں قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت اور لازوال قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تاریخی موقع کی مناسبت سے برطانوی پارلیمانی طرز پر مبنی مباحثے کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کی لٹریری سوسائٹی نے جناح فورم کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا،جس میں قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت اور لازوال قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تاریخی موقع کی مناسبت سے برطانوی پارلیمانی طرز پر مبنی مباحثے کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ کی متحرک ٹیموں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

مباحثے کے موضوعات قائداعظمؒ کی زندگی، جدوجہدِ آزادی، سیاسی بصیرت اور قیادت کے اوصاف کے گرد گھومتے رہے۔ مقابلے نے طلبہ کو تنقیدی سوچ، موثر استدلال اور تحقیقی بنیادوں پر مکالمے کا عملی موقع فراہم کیا جبکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں قائداعظم کے وژن کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔تقریب میں سینئر اساتذہ کرام نے بطور منصف خدمات انجام دیں اور اپنی بصیرت افروز آرا اور تعمیری رہنمائی سے مقابلے کے علمی معیار کو مزید بلند کیا۔

طلبہ نے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں کو ازسرِنو اجاگر کرتے ہوئے موجودہ قومی تناظر میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔یہ قابلِ تحسین اقدام ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد جامعات میں علمی مباحثے کے فروغ اور بامعنی مکالمے کی روایت کو مستحکم کرنا ہے، خصوصاً ایسے موضوعات پر جو پاکستان کی نظریاتی اساس اور قومی تاریخ سے وابستہ ہوں۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو اسناد سے نوازا گیاجبکہ تمام شریک طلبہ کی علمی کاوشوں، فصاحت و بلاغت اور تحقیقی مہارت کو سراہا گیا۔

لٹریری سوسائٹی کے طلبہ اور ان کے فوکل پرسن اس فکری و بامقصد تقریب کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں، جنہوں نے قائداعظم کے افکار و خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مثالی عزم، تنظیم اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں